فارکس سے متعلق اہم اصطلاحات

فارکس سے متعلق اہم اصطلاحات

فارکس لغت میں خوش آمدید۔ یہاں آپ کو اُن تمام اصطلاحات کی وضاحتیں اور تشریحات ملیں گی جن کا ذکر آپ فارکس ٹریڈنگ کے دوران فارکس مارکیٹ میں دیکھیں/سنیں گے۔

اکاؤنٹ

تمام لین دین یا معاملات کا کھاتہ یا مجموعہ۔

اکاؤنٹ بیلنس

وہ تمام رقم جو کہ آپ کسی دوسرے فریق جیسے کہ کریڈٹ کارڈ کمپنی وغیرہ کو دینے کے ذمہ دار ہیں۔

ایجنٹ (نمائندہ)

ایسا فرد جو کہ کسی دوسرے شخص کی طرف سے کاروائی کرنے کا مجاز ہو۔

ایگریگیٹ ڈیمانڈ (مجموعی طلب یا مانگ)

 قومی معشیت میں سرکاری خرچ، ذاتی اخراجات اور کاروباری اخراجات کا جمع۔

آل /نن (تمام یا کوئی نہیں)

ایک محدود آرڈر جس کے تحت بروکر صرف اور صرف مذکورہ قیمت پر آرڈر کو مکمل کرنے کی اجازت رکھتا ہے۔

ایپریسیشن (قدرمیں اضافہ)

مارکیٹ کی طلب کے لحاظ سے کسی اثاثہ کی قدر میں اضافہ ہونا۔

آربٹراج

 ایک ہی وقت میں مختلف مارکیٹس میں قیمتوں کے فرق کوبغرض منافع دوسری متعلقہ مارکیٹس میں خریدوفروخت کے لیے استعمال کرنا۔

قیمت ٖفروخت

کم از کم قیمت جس پر ما لیاتی اثاثہ کو فروخت کے لیےاپیش کیا جاتا ہے۔

آسک سائز

حصص کہ تعداد جو کہ قیمتِ فروخت پر فروخت کے لیے پیش کیا جاتے ہیں۔

ایسٹ الوکیشن

مطلوبہ منافع اور تجارت کو محفوظ بنانے کی غرض سے مختلف مارکیٹس(فارکس، سٹاکس، بانڈز) میں فنڈز کی تقسیم۔

اٹارنی

وہ فرد جو کہ دوسرے شخص کی جگہ تجارت کرنے اور دستاویزات کی تکمیل کا مجاز ہوتا ہے۔

بیک آفس

مالیاتی لین دین کی کاروائیوں کے تصفیے اور نظم و نسق سے متعلق عمل اور محکمہ جات۔

بیلینس

اکاؤنٹ یا کھاتے میں موجود رقم۔ 

بیلنس آف پیمنٹس

ایک مقررہ مدت میں ملک سےادا کی جانے والی رقم  اور دوسرے ممالک سے حاصل ہونے والی رقم میں فرق۔

بیس کرنسی (بنیادی کرنسی)

  • وہ کرنسی جس کے مقابل دوسری کرنسیوں کا اقتباس کیا جاتا ہے۔
  • وہ کرنسی جس میں سرمایہ کار اپنے کھاتے یا اکاؤنٹ کا حساب کتاب رکھتے ہیں۔
  • پیئر میں پہلی کرنسی

بیسِس

موجودہ قیمت اور مستقبل کی قیمت میں فرق۔

بیسِس پوائنٹ

ایک فیصد کا ایک سووان حصہّ۔

بیئر

ایسا سرمایہ کار جس کے اندازے کے مطابق مارکیٹ مندی کا شکار ہوگی۔

 بئیرش (مندی)

مارکیٹ میں لمبے عرصے کے لیے مندی (قیمتوں میں کمی) کا رحجان۔

بِڈ (بولی)

کرنسی کی خرید کے لیے پیش کردہ قیمت۔ وہ قیمت جس پر خریدار کرنسی خریدنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ 

بڈ/آسک سپریڈ

قیمت خرید و قیمت فروخت کا فرق جو کہ مارکیٹ کی لیکویڈیٹی جانچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

بگ فگر

ڈیلرز کے زیر استعمال ایک اصطلاح جو قیمت کے شروع کے ہندسوں کی نشاندہی کرتی ہے۔  مارکیٹ کے عام حالات کے اتار چڑھاؤ میں یہ ہندسے بہت کم تبدیل ہوتے ہیں، لہذا ڈیلرز کے کوٹس میں انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

بانڈز

بانڈز وہ قابلِ تجارت اثاثہ جات ہوتے ہیں جن کو بوررز رقم اکھٹی کرنے کے لیے جاری کرتے ہیں۔ ان پر ایک مخصوص یا پھر متغیر شرح سود لاگو ہوتی ہے۔  جب شرح سود گرتی ہےتو بانڈز کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔

بُک

ٹریڈرز کی تمام لانگ اور شارٹ پوزیشنز کا ریکارڈ یا خلاصہ۔

بریٹن ووڈز ایکارڈ 1944

ایک معاہدہ جس کے تحت تمام بڑی کرنسیز کے لیے ایک مخصوص زرمبادلہ کی شرح مقرر کی گئی ۔ کرنسی مارکیٹس میں مرکزی بینک کی مداخلت کے باعث سونے کی قیمت اونس 35 پر مقرر کی گئی۔ یہ معاہدہ 1971 تک لاگو رہا۔

بروکر

ایک فرد یا تنظیم جو کہ فیس یا کمیشن کے بدلےخریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان وسطی کردار ادا کرتا ہے۔

بُل

ایسا سرمایہ کار جس کے مطابق مارکیٹ کی قیمتوں میں تیزی کا رحجان رہے گا۔

تیز مارکیٹ (بُل مارکیٹ)

مارکیٹ میں لمبے عرصے کے لیے تیزی (قیمتوں میں ذیادتی) کا رحجان  (مندی کا متضاد)۔

بنڈز بینک

جرمنی کا مرکزی بینک۔

کیبل

ٹریڈرز کے زیرِ استعمال ایک متبادل اصطلاح جو سٹرلنگ اور یو-ایس ڈالر ایکسچینج ریٹ کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

کینڈل اسٹک چارٹ

ایک ایسا چارٹ جو کہ دن کی ٹریڈنگ رینج، قیمت جس پر تجارت شروع ہوئی اور قیمت جس پر تجارت بند ہوئی کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر بند ہونے والی قیمت، کھلنے والی قیمت سے زیادہ ہو تو مستطیل خالی ہوتی ہے جب کہ دوسری صورت میں مستطیل بھری ہوئی ہوتی ہے۔

کیپیٹل مارکیٹس

مارکیٹس جو کہ خاص طور پر درمیانی اور طویل مدتی سرمایہ کاری(جیسے کی یو ایس سرکاری بانڈز  اور یوروبانڈز) کے لیے مخصوص ہوتی ہیں۔

مرکزی بینک (سینٹرل بینک)

ایک سرکاری تنظیم جو کہ ممللکت کی مالی پالیسی کا اہتمام کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، یوایس کا سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو ہے۔

چارٹسٹ

ایک ایسا فرد جو تکنیکی تجزیہ اور مستقبل میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کی پیشنگوئی کے لیے تاریخی حقائق کی تشریح کرتا اور سمجھتا ہے۔

کلئیرنگ

ایک ٹریڈ کو سیٹ کرنے کا عمل۔

پوزیشن بند کرنا (پوزیشن سکوئیرنگ)

لانگ پوزیشن کو بیچ کر یا شارٹ پوزیشن کو واپس خرید کر اپنے پورٹ فولیو سے کسی سرمایہ کاری کو ختم کرنا۔

کمیشن

وہ فیس جو کہ بروکر ایک ٹرانزیکشن (مالی کاروائی) کے لیے وصول کرتا ہے۔

کنفرمیشن

ایک دستاویز جسےکاروائی کے وقت حصّے دار آپس میں تبدیل کرتے ہیں۔ یہ دستاویز اس بات کا ثبوت ہوتی ہے کہ حصّے دار ٹرانزیکشن کو شرائط کو تسلیم کرتے ہیں۔

کانٹیجین

ایک معاشی بحران کا ایک مارکیٹ سے دوسری مارکیٹ تک پھیلنے کا رحجان۔

معاہدہ (کنٹریکٹ- یونٹ یا لوٹ)

مخصوص ایکسچینجز پر تجارت کرنے کی معیاری اکائی۔

قابل تبدیل کرنسی (کنورٹبل کرنسی)

ایسی کرنسی جس کو مارکیٹ نرخ پر یا سونے کی دھات کے حساب سے دوسری کرنسیز میں تبدیل کیا جا سکے۔

کوسٹ آف کیری

وہ خرچ جو ایک پوزیشن کو قائم رکھنے کے لیے رقم حاصل کرنے پر آتا ہے۔ اس کی بنیاد انٹرسٹ پیرٹی پر ہوتی ہے جو کہ فارورڈ قیمت کا تعین کرتی ہے۔

کاؤنٹر پارٹی

ٹرانزیکشن یا کاروائی میں مخالف فریق جیسے کہ خریدار کے مقابلے میں بیچنے والا۔

کنٹری رسک

کرنسی ٹریڈر کومارکیٹ میں حکومت کی مداخلت کا خطرہ۔  یہ خطرہ شدید سیاسی بحران یا جنگ کی صورتحال میں زیادہ لاحق ہوتا ہے۔

کریڈٹ چیکنگ

کاروائی کو عمل میں لانے کے لیے دونوں فریقوں کے پاس ضروری کریڈٹ کی موجودگی کے یقین کے لیے کی جانے والی جانچ پڑتال۔

کریڈٹ نیٹنگ

ایک ایسا نظام جو کریڈٹ کی مسلسل پڑتال کرنے کی ضرورت کو رفع کر کے فری کریڈٹ کو بڑھاتا ہے اور کاروائی کے عمل کو تیز کرتا ہے۔

کراس ریٹس

دو کرسینزکا آپس کا ایکسچینج ریٹ۔

کرنسی

مملکت کے مرکزی بینک سے جاری کردہ مبادلہ زر کی بنیادی اکائی جس کی بنیاد پر تجارت کی جاتی ہے۔

کرنسی رسک

ایکسچینج ریٹ میں ناموافق تبدیلی کے باعث ہونے والے نقصان کا خطرہ۔

ڈے ٹریڈنگ

ایک ہی ٹریڈنگ سیشن کے دوران ٹریڈ (تجارت) مکمل کرنا (پوزیشن کھولنا اور بند کرنا)۔

ڈیلر

فرد جو کہ کاروائی میں پرنسپل یا حریف کا کردار ادا کرتا ہے اور خریدنے یا بیچنے کے لیے آرڈر ڈالتا ہے۔

خسارہ

نفی بیلنس آف ٹریڈ یا پیمنٹس (ایک مقررہ مدت میں ملک سےادا کی جانے والی رقم  اور دوسرے ممالک سے حاصل ہونے والی رقم میں فرق)۔ 

ڈلیوری

ایک عمل جس کے ذریعے دونوں فریق ٹریڈ کی جانے والی کرنسیز کی ملکیت منتقل کرتے ہیں۔

ڈیپوزٹ

نقد رقم ادھار دینا۔ وہ ریٹ جس پر رقم ادھار دی جاتی ہے، ڈیپوزٹ ریٹ کہلاتی ہے۔ سرٹیفکیٹ آف ڈیپوزٹ بھی قابلِ تجارت اثاثہ جات ہوتے ہیں۔

تنزلی (ڈیپریسیئشن)

مارکیٹ کے تاثر کی وجہ سے کرنسی کی قیمت میں ہونے والی تنزلی۔

ڈیریویٹو

دو یا دو سے زیادہ فریقوں کے مابین ہونے والا معاہدہ جس کے تحت زیرِغور اثاثہ جات کی قیمت مقرر کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر آپشنز، فارورڈ ریٹ اگریمنٹس، کیپس، فلورز وغیرہ۔

ڈی ویلویشن

ایک کرنسی کی قدر دوسری کرنسی کی نسبت ارادتاً کم کرنا۔

معاشی سامنا (اکنومک ایکسپویر)

زرمبادلہ کی شرح میں ہونے والی غیر متوقع تبدیلیوں کے باعث کمپنی میں پیسے کا بہاؤ متاثر ہونا۔

معاشی اشارہ

معاشی نشوؤنما اور استحکام کی پیمائش کے لیے اعداد و شمار۔ مثلاً مجموعی ملکی (جی- ڈی- پی) پیداوار،  شرح روزگار، تجارتی خسارہ،  صنعتی پیداوار اور کاروباری انوینٹریز۔

مؤثر مارکیٹ

ایسی مارکیٹ جس میں موجودہ قیمت، سابقہ قیمتوں اور حجم کی عکاس ہوتی ہے۔

دن کا اختتام (اینڈ آف ڈے)

تشخیصی قیمتوں یا اختتامی قیمتوں کے مطابق ہر کاروباری دن کے اختتام پر ٹریڈرز کی تجارتی سرگرمیوں کی تشخیص کا عمل۔  اس عمل میں نفع و نقصان کو محفوظ کر لیا جاتا ہے اور تاجر اگلا دن نیٹ پوزیشن کے ساتھ شروع کرتا ہے۔

سالانہ آمدن کا تخمینہ

تجویز کردہ سالانہ کمائی۔

یورو

یورپین مانیٹری یونین کی کرنسی جسے یورپین کرنسی یونٹ سے تبدیل کیا گیا۔

یورپین سینٹرل بینک

یورپین مانیٹری یونین کا مرکزی بینک۔

ایکسچینج ریٹ رسک

ایکسچینج ریٹ میں ناموافق تبدیلی کے باعث ہونے والے نقصان کا خطرہ۔

فیڈرل ڈیپوزٹ انشورنس کارپوریشن

نگران ایجنسی جو کہ یونائیٹڈ اسٹیٹس میں بینک ڈیپوزٹری انشورنس کے نظم و نسق کی ذمہ دار ہوتی ہے۔

فیڈرل ریزرو (فیڈ)

یونائیٹڈ اسٹیٹس کا مرکزی بینک۔

مقررہ ایکسچینج ریٹ

مالیاتی اختیاری اداروں کی طرف سے ایک یا ایک سے زیادو کرنسیز کے لیے مقررکردو ایکسچینج ریٹ۔ حقیقت میں یہ مقررہ ایکسچینج ریٹ بھی اوپر اور نیچے کے بینڈ کے درمیان گھٹتا بڑھتا رہتا ہے اور مداخلت کا باعث بنتا ہے۔

مخصوص کردہ شرح سود

ایسی شرح سود جو کہ معاہدےکی مُدّت کے دوران مستقل رہتی ہے جیسے کے بانڈز اور مورٹگاجز میں ہوتی ہے۔

فلیٹ (سکوئیر)

ایسی تجارت جس میں ٹریڈر کی نہ تو شارٹ پوزیشن ہوتی ہے اور نہ ہی لانگ۔ یا تو کوئی بھی پوزیشن نہیں ہوتی یا پھر مختلف پوزیشنز ایک دوسرے کے اثرات کو تحلیل ر دیتی ہیں۔

متغیر شرح سود

وہ شرح سود جو کہ مارکیٹ یا بنچ ریٹس کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

غیر ملکی ایکسچینج

ایک ہی قسم کی کرنسی کی،کاؤنٹر مارکیٹ میں بیک وقت خریدوفروخت۔

غیر ملکی ایکسچینج رسک

ایکسچینج ریٹ میں ناموافق تبدیلی کے باعث ہونے والے نقصان کا خطرہ۔

فارکس

کرنسی ایکسچینج کے لیے عالمی مارکیٹ-

فارکس تاجر

 فرد یا کمپنی جو منافع کمانے کے لیے کرنسی کی خریدوفروخت کرتی ہے۔

فارورڈ

ایک معاہدہ جو کہ مستقبل میں ایک مقررہ وقت پر شروع ہوتا ہے۔  فیوچرز مارکیٹ کے برعکس، فارورڈ تجارت ذیادہ لچک دار ہوتی ہے اور اس میں فریقوں کی ضرورت کے مطابق ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ اس میں مرکزی ایکسچینج نہیں ہوتا۔

فارورڈ پوائنٹس

وہ پپس جو کہ فارورڈ قیمت کا حساب لگانے کے لیے موجودہ ایکسچینج ریٹ میں شامل یا منہا کیے جاتے ہیں۔

فرنٹ آفس

مالیاتی ادارے میں سیلز اور کارپوریٹ عملہ۔

فیوچرز

مالیاتی اثاثوں، کرنسیز اور اشیاۂ صرف کی مستقبل میں ایک مخصوص قیمت اورتاریخ پر تجارت کا طریقہ۔ آپشنز کے برعکس، فیوچرز میں بعد کی کسی تاریخ میں خرید یا فروخت کی ذمہ دارعائد ہوتی ہے۔ فیوچرز کو زیرِ غور پراڈکٹ کی حفاظت اور مستقبل کی قیمت کے بارے میں قیاس آرائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

جی-ٹی-سی

“گڈ ٹِل کینسیلڈ” کا مخفف؛ وہ آرڈر جو کہ ڈیلر کےساتھ ایک خاص قیمت پر خریدوفروخت کے لیے کیا جاتا ہے۔ جی ٹی سی تب تک کارآمد رہتا ہے جب تک اس پر عمل نہ ہو جائے یا پھر اسے منسوخ نہ کر دیا جائے۔ 

ہیج

ایسی سرمایہ کاری یا مختلف پوزیشنز کا مجموعہ جو کہ تاجر کے تجارتی پورٹ فولیو کے اتار چڑھاؤ سے ہونے والے نقصان کو گھٹاتا ہے۔

ہائی/لو

معینہ مُدّت کی سب سے ذیادہ اور سب سے کم تجارتی قیمت۔

(انفلیشن) مہنگائی

اشیاۂِ صرف کی قیمتوں میں ذیادتی جو کہ صارفین کی قوت خرید کو بُری طرع متاثر کرتی ہے۔

ابتدائی مارجن (انیشل مارجن)

ٹریڈ پوزیشن میں داخل ہونے کے لیے ضروری ابتدائی ڈپوزٹ۔

انٹربینک ریٹس

فارن ایکسچینج ریٹ جس پر بین الاقوامی بینکس دوسرے بڑے بین الاقوامی بینکوں کو کوٹ کرتے ہیں۔

انٹرسٹ ریٹ سویپس (آئی آر ایس)

مختلف قسم کی ادائیگیوں والے دو طرح کے قرض کا آپس میں تبادلہ۔ یہ عمل عموماً دو مساوی قرضوں کو تبدیل کرتا ہے جن میں ایک مخصوص ہوتا ہے اور دوسرا متغّیر۔

آئی ایس ڈی اے

“بین الاقوامی انجمن برائے سویپ اور ڈیریویٹوز” کا مخفّف جو کہ ایک ایسا ادارہ ہے جو ڈیریویٹو ٹریڈز کے لیے شرائط و ضوابط طے کرتا ہے۔

لیڈنگ انڈیکیٹرز

اقتصادی متغّیرات جو کہ مستقبل کی اقتصادی سرگرمیوں پیشنگوئی کرتے ہیں جیسے کہ بےروزگاری، کنسیومر پرائس انڈکس، پروڈیوسر پرائس انڈکس، ریٹیل سیلز، انفرادی کمائی، پرائم ریٹ اور فیڈرل فنڈز ریٹ۔

لائبر

“لندن انٹربینک آفر ریٹ” کا مخفف جو کہ وہ انٹرسٹ ریٹ ہے جس پر بڑے بین الاقوامی بینک ایک دوسرے کو قرض دیتے ہیں۔

لائف

“لندن بین الاقوامی مالیاتی فیوچر ایکسچینج” کا مخفّف جو کہ یوکے کی تین سب سے بڑی فیوچر مارکیٹس پر مشتمل ہے۔

لمِٹ آرڈر

مقررہ قیمت پر یا اس سے کم پر خرید کا آرڈر اور مقررہ قیمت یا اس سے ذیادہ پر فروخت کا آرڈر۔

لیکوئڈ اور الیکوئڈ مارکیٹس

ایک سرمایہ کار کی قیمت کے استحکام کو کم سے کم متاثر کرتے ہوئے خریدوفروخت کی اہلیت۔ مارکیٹ کو اس وقت لیکوئڈ کہا جاتا ہے جب قیمت خرید اور قیمت فروخت کے درمیان سپریڈ چھوٹا ہو۔ لیکوئڈیٹی کی پیمائش کے لیےایک اور پیمانہ ٖخریداروں اوربیچنے والوں کا حجم ہوتا۔  خریداروں اور بیچنے والوں کی ذیادہ تعداد سپریڈ کو کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔

لیکوئڈ اثاثے

وہ اثاثے جنھیں آسانی سے کیش میں تبدیل کیا جاسکتا ہو جیسے کہ منی مارکیٹ فنڈ شیئرز، یوایس ٹریثری بلز اور بینک ڈپوزٹس وغیرہ۔

لیکویڈیشن

آف سیٹ کاروائی کرتے ہوئے اوپن پوزیشن کو بند کرنا۔

لانگ

ایسی پوزیشن جس میں کسی مالی اثاثےکی قیمت بڑھنے کی امید میں زیادہ خرید کی جاتی ہے

مارجن

قیمتوں کے ناموافق اتارچڑھاؤ سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لیےضمانت کے طور پرڈپوزٹ فنڈز۔

مارجن کال

 ایسی پوزیشن جو کہ ٹریڈر کے خلاف جا رہی ہو، پر کارکردگی کی ضنمانت کے طور پر مزید فنڈز  یا کسی دوسرے اثاثےکے لیے بروکرز یا ڈیلرز کی درخواست۔

مارک ٹو مارکیٹ

تشخیصی قیمتوں یا اختتامی قیمتوں کے مطابق ہر کاروباری دن کے اختتام پر ٹریڈرز کی تجارتی سرگرمیوں کی تشخیص کا عمل۔  اس عمل میں نفع و نقصان کو محفوظ کر لیا جاتا ہے اور تاجر اگلا دن نیٹ پوزیشن کے ساتھ شروع کرتا ہے۔

 مارکیٹ میکر

ایسا ڈیلر جو کہ قیمتوں کا تعین کرتا ہے اور اُن قیمتوں پر خریدوفروخت کے لیے تیار رہتاہے۔ ایک مارکیٹ میکر ٹریڈنگ بک کو جاری رکھتا ہے۔

 مارکیٹ آرڈر

ایک آرڈر کی مارکیٹ پہیچنے پر بہترین میّسر قیمت پر خرید یا فروخت۔

 مارکیٹ رسک

مارکیٹ سے متعلقہ رسک جس کا سّدِباب ہیجنگ سے یا مختلف سیکیوریٹیز میں سرمایہ کاری سے نہیں کیا جا سکتا۔

 میچورٹی

وہ تاریخ جب قرض کی ادائیگی لاگو ہو جاتی ہے۔

مائن/یورز

خریدوفروخت میں استعمال ہونے والی عام اصطلاح۔ ایک ممکنہ خریدار “مائن” کہتا یا لکھتاہے جس کے جواب میں بیچنے والا “یورز” کہہ کر یا لکھ کر ڈیل کی تصدیقکرتا ہے۔

منی مارکیٹس

مختصر عرصے(ایک سال سے کم) کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع جن کے شرکاء میں بینک اور دوسرے مالیاتی ادارے شامل ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پرڈیپوزٹس، سرٹیفکیٹ آف ڈیپوزٹ، ریپرچیز اگریمنٹس، اوورنائٹ انڈکس سویپس اور کمرشل پیپر۔

کُل مالیت (نیٹ ورتھ)

واجبات کی تعداد سے تجاوز کر جانے والے اثاثوں کی تعداد۔ ایک فرد کے لیے اس سے مُراد اس کی تمام مال و متاع جیسے کہ گھر، سٹاکس، بانڈز اور دوسری سیکیورٹیز منفی واجب قرض جیسے کہ مورٹگاج اور ادھار۔ اسے سٹاک ہولڈرز ایکوٹ یا نیٹ ایسیٹس (کُل اثاثہ جات) بھی کہا جاتا ہے۔

آفر

وہ قیمت جس پر بیچنے والا بیچنے پر تیار ہوتا ہے۔

آف سیٹنگ ٹرانزیکشن

ایسی تجارت جو کہ ایک اوپن پوزیشن کے مارکیٹ رسک کے سدباب کے لیے کی جاتی ہے۔

اوسی او آرڈر(ون کینسلز ادر آرڈر)

 دو حصّوں پر مشتمل ایک ایسا آرڈر جس کے ایک حصّے پر عمل خودبخود دوسرے حصّے کی تنسیخ کر دیتا ہے۔

اوپن آرڈر

خرید یا فروخت کا ایسا آرڈر جو مارکیٹ کی پہلے سے مقرر کردو قیمت پر پہیچنے پرتکمیل پاتا ہے۔

اوپن پوزیشن

ایسا معاہدہ، جو نہ تو واپس ہوا ہوتا ہےاور نہ ہی جس کے بارے میں حتمی فیصلہ ہوا ہوتاہے، جس میں سرمایہ کار کو ایکسچینج ریٹ کی حرکت کا سامنا رہتا ہے۔

آپشنز

ایک ایسا معاہدہ جو ہولڈر کو ایک مخصوص سیکیورٹی ایک مخصوص قیمت پر مقررہ مُدّت کے دوران بیچنے یا خریدنے کی سہولت دیتا ہے۔ آپشنز کی دو مثالیں کال اور پُٹ ہیں۔ کال آپشن خریدنے کا حق دیتا ہے جب کہ پُٹ آپشن بیچنے کا حق دیتا ہے۔

آرڈر

کلائنٹ کی طرف سے بروکر کو ٹریڈ کی ہدایت۔ آرڈر مخصوص قیمت یا مارکیٹ کی قیمت پررکھا جا سکتا ہے۔

اوور دی کاؤنٹر

ایسی ٹرانزیکشن جو کے کسی بھی ایکسچینج کے ذریعے نہیں ہوتی۔

اوور نائٹ

ایسی ٹریڈ جو کہ اگلے کاروباری دن تک اوپن رہتی ہے۔

پیگنگ

قیمت کے استحکام کی ایسی قسم جس میں ایک ملک کے ایکسچینج ریٹ کو دوسرے ملک کے ایکسچینج ریٹ کے ساتھ نسب کیا جاتا ہے۔

پِپ (پوائنٹ)

ایکسچینج ریٹ کے باعث ہونے والی سب سے چھوٹی اضافی حرکت۔ اگرچہ یہ حالات پر منحصر ہوتی ہے مگر عموماً یہ ایک بیسِس پوائنٹ کے لگ بھگ ہی ہوتی ہے۔

 سیاسی خطرہ

کسی ملک کی سرکاری پالیسیوں میں ایسی تبدیلیاں جو کہ سرمایہ کار کی پوزیشن پرمنفی اثرات مُرتّب کرتیں ہیں۔

پوزیشن

ٹریڈنگ کا نقطہِ نظر جو کہ خرید یا فروخت کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے۔ اس سے مُراد وہ کرنسی بھی ہوتی ہو جو یا تو سرمایہ دار کی ملکیت میں ہوتی ہے یا پھر اس پر واجب الاداء ہوتی ہے۔

پریمیم

پوائنٹس کی تعداد جو کہ فارورڈ یا فیوچر قیمت کا پتّہ لگانے کے لیے سپاٹ قیمت میں جمع کیے جاتے ہیں۔

قیمت کی شفافیت (پرائس ٹرانسپرینسی)

ایسے حالات جِن میں مارکیٹ کے تمام شرکاء کو کوٹس کی تفصیلات تک یکساں رسائی ہوتی ہے۔

کوٹ

جمع جو کسی سیکیورٹی پر میّسر سب سے ذیادہ قیمتِ فروخت یا سب سے کم قیمت خرید ظاہر کرتا ہے۔

ریٹ

ایک کرنسی کی دوسری کرنسی کے لحاظ سے قیمت۔

ری پرچیز یا ریپو

ایک ایسا معاہدہ جس میں  کسی اثاثہ کی فروخت دوبارہ کسی مخصوص وقت یا تاریخ پر خریدنے کے لیے کی جاتی ہے۔ اس طرح کے معاہدے شارٹ ٹرم یا مختصر مُدّت والی مارکیٹ میں ہوتے ہیں۔

حاصل کردہ نفع/نُقصان

شیئرز کے بیچنے پر ہونے والا نفع یا نُقصان۔

رکاوٹ (ریزسٹینس)

تکنیکی تجزیہ میں استعمال ہونے والی اصطلاح جوقیمت کی اس خاص سطح کو ظاہر کرتی ہے جس کو کرنسی پار نہیں کرپاتی۔

ری ایویلویشن ریٹس

 اینڈ آف ڈے میں نفع یا نقصان کا حساب لگانے کے لیے استعمال ہونے والے مارکیٹ ریٹس۔

رِسک

غیر یقینی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والی ناموافق صورتحال کا سامنا۔

رسک کیپیٹل

وہ رقم جس سے ایک فرد سرمایہ کاری کر سکتا ہے، جو کہ نقصان کی صورت میں اس کے طرز زندگی کو  متاثر نہ کرے ۔

رسک مینیجمینٹ

مالیاتی تجزیہ اور تجارتی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے رسک سے بچنے کی تدبیر کرنا۔.

رول اوور

دو کرنسیز کے مابین شرح سود میں کمی بیشی جب ایک معاہدےپر عمل کی تاریخ بڑھا کر آگے کردی جاتی ہے۔

سیٹلمینٹ

سودے کو حتمی شکل دینا۔

شارٹ پوزیشن

سرمایہ کاری میں ایسی صورتحال جو شارٹ سیلنگ کے نتیجے میں پیش آتی ہے۔

سپاٹ

ایسی کاروائی جو فوری طور پر واقع ہو جائے۔ معاہدہ ہونے کے بعد رقم کا تبادلہ دو دِن کے اندرہو جاتا ہے۔

سپاٹ پرائس

موجودہ مارکیٹ پرائس

سپریڈ

قیمت خرید اور قیمت فروخت میں فرق جو مارکیٹ کی لیکوئڈیٹی کی پیمائش کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ سپریڈ جتنا کم ہو گا مارکیٹ اُتنی ذیادہ لیکوئڈ ہو گی۔

سٹرلنگ

برطانوی پاؤنڈ کے لیے استعمال ہونے والی ایک اور اصطلاح۔

سٹاپ آرڈر

ایک طے شدہ قیمت پر خرید/ٖفروخت کا آرڈر۔

سپورٹ لیول

تکنیکی تجزیہ میں استعمال ہونے والی اصطلاح جو قیمت کی اس  نچلی سطح کی نشاندہی کرتی ہے جسے کرنسی پار کرنے میں ناکام رہتی ہے۔

سویپ

عارضی طور پر کسی سیکیورٹی کو قبضے میں رکھنا جسے ایک مقررہ مُدّت کے بعد تبدیل کر لیا جاتا ہے۔ سویپ کا شمار کرنے کے لیے دو کرنسیز کے مابین شرح سود کا فرق تلاش کیا جاتا ہے۔ اس ویلیو کو قیاسی مقاصد کے لیے اور شرح سود میں متوقع کمی بیشی کا حساب لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

تکنیکی تجزیہ

 مارکیٹ ڈیٹا  جیسے کہ چارٹ، پرائس ٹرینڈز اور حجم کے ذریعےمارکیٹ کی مستقبل کی سرگرمیوں کا اندازہ لگانے کی کوشش۔

ٹِک

قیمت کی قدر میں کم سے کم حرکت۔

ٹِکر

ایک آلہ جو گراف یا ٹیبل فارمیٹ میں کرنسی کی حالیہ یا تازہ تاریخ کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹُومارو نیکسٹ (ٹام/نیکسٹ)

اگلے دِن ڈیلیوری کے لیے کرنسی کی بیک وقت خریدوفروخت۔

ٹریڈنگ نظام (ٹریڈنگ سِسٹم)

فارکس مارکیٹ میں تجارت کا نطام۔

ٹرانزیکشن لاگت

مالیاتی اثاثے کی خرید یا فروخت پر آنے والی لاگت۔

ٹرانزیکشن تاریخ

وہ تاریخ جس پر تجارت عارض ہوتی ہے۔

ٹرن اوور

ایک مخصوص مُدّت کے دوران ہونے والی تجارت کا حجم۔

دوطرفہ قیمت

فارکس ٹرانزیکشن کے لیے قیمت خرید اور فروخت دونوں کوکوٹ کرنا۔

اپ ٹِک

ایک ہی کرنسی کے لیے ایک اور پرائس کوٹ جو کہ پہلے والے پرائس کوٹ سے ذیادہ یوتا ہے۔

اپ ٹِک رُول

یوایس میں لاگو ایک قانون جس کے مطابق کسی بھی سیکیورٹی کو تب تک نہیں بیچا جا سکتا جب تک کہ اس سیکیورٹی کی پہلے والی شارٹ ٹریڈ اس قیمت سے کم ہو جس قیمت پر اسے بیچا گیا ہو۔

یوایس پرائم ریٹ

وہ شرح سود جس پر یوایس بینکس اپنے پرائم کارپوریٹ کسٹمرز کو قرض دیتے ہیں۔

ویلیو ڈیٹ

وہ تاریخ جو سودے کے دونوں فریق رقم کے تبادلے کے لیے طے کرتے ہیں۔

ویریئشن مارجن (مارجن کا تغیّر)

وہ اضافی مارجن جومارکیٹ کے اتارچڑھاؤ کے باعث بروکر کو صارف سے چاہیے ہوتا ہے۔

وولیٹیلیٹی

سٹینڈرڈ ڈیوئیشن کا استعمال کرتے ہوئے ایک معینہ مُدّت کے دوران مارکیٹ یا سیکیورٹی کی قیمتوں میں حرکت کے اعدادوشمار کا حساب لگانا۔

حجم (وولیم)

 اُن سیکیورٹیز کی قدروقیمت جن کی تجارت ایک مخصوص مُدّت کے دوران کی جاتی ہے۔

وارنٹس

ٹریڈڈ آپشنز کی ایک قِسم:  ایک مخصوص قیمت پر مقررہ مُدّت کے دوران کمپنی کے جاری کردہ شئیرز یا بانڈزخریدنے کا حق۔

وِپ ساہ

غیر مستحکم مارکیٹ کی ایسی صورتحال جس میں قیمت تیزی سے اوپر جاتی ہے اور پھرتیزی سے واپس آتی ہے۔

یارڈ

 ایک ارب کے لیے استعمال ہونے والی ایک اور اصطلاح۔

For Free Urdu Hindi Technical Analysis, Free Urdu Trading Signals, Free Urdu Hindi Forex Training Course, Forex Account Management In Pakistan And Complete Advance, Professional And Expert Level Forex Training In Urdu And Hindi In Pakistan Call Us +92-300-6561240, Or Visit Our Urdu Forex Training Section At Digitech.Com.Pk

Technical Analysis Services Are Powered By PakistanOffice.Com, Forex Education In Urdu, ForexGuru.Pk And Ziaalhassan.Com. For More Information And Free Urdu Forex Training Please Call Dr. Zia-al-Hassan At 0300-6561240